آج بہت سے لوگ وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن والا مطالبہ یاد دلا رہے ہیں :حامدمیر

آج بہت سے لوگ وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن والا مطالبہ یاد دلا رہے ...
آج بہت سے لوگ وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن والا مطالبہ یاد دلا رہے ہیں :حامدمیر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میرنے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے اہم سوال یہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر عمران خان نے ایک مطالبہ کیا تھا اور آج بہت سے لوگ وزیر اعظم عمران خان کو یہ مطالبہ یاد دلا رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے اہم سوال یہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر عمران خان نے ایک مطالبہ کیا تھا اور آج بہت سے لوگ وزیر اعظم عمران خان کو یہ مطالبہ یاد دلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت اپوزیشن میں تھے جب سانحہ ماڈل ٹاﺅن ہوا تھا اور وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ مانگ رہے تھے ، اب جب سانحہ ساہیوال ہواہے تو اس وقت عمران خان وزیر اعظم ہیں اور عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں جبکہ اس واقعہ میں بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرح سامنے سے گولیاں ماری گئی ہیں۔

مزید : قومی