پشاور زلمی اور روزنامہ پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل میڈ یا پارٹنر شپ کا معاہدہ

پشاور زلمی اور روزنامہ پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل میڈ یا پارٹنر شپ کا معاہدہ
پشاور زلمی اور روزنامہ پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل میڈ یا پارٹنر شپ کا معاہدہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 2کی فاتح پشاور زلمی اور روزنامہ پاکستان کے درمیان پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے ڈیجیٹل میڈیا پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، روزنامہ پاکستان کی طرف سے عثمان مجیب شامی اور پشاور زلمی کی طرف سے جاوید آفریدی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کاکہناتھاکہ وہ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ڈیجیٹل میڈیا میں جس طرح ” ڈیلی پاکستان“ نے اپنا نام کمایا ، وہ اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور شائقین کرکٹ سے گزارش ہے کہ وہ پشاور زلمی کو اپنی تجاویز دیتے رہیں کیونکہ پشاور زلمی کو شائقین کرکٹ کی فیڈبیک کا ہمیشہ انتظار رہتاہے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ایڈیٹر”روز نامہ پاکستان“ عثمان مجیب شامی کاکہناتھاکہ پشاور زلمی پی ایس ایل میں شامل شاید وہ واحد فرنچائز ہے جس نے پیسے کمانے سے زیادہ لگائے ہیں، چین سمیت پورے خطے میں زلمی کی ٹیمیں بنائیں اور کرکٹ کے فروغ کیلئے کاوشوں پر پشاور زلمی کا سب کو ساتھ دیناچاہیے۔

جاوید آفریدی نے ڈیلی پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل میڈ یا پارٹنر شپ کا اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔جاوید آفریدی نے کہا ”میں یہ اعلان کر تے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ہم نے ڈیلی پاکستان کے ساتھ پی ایس ایل سیزن 4کے لیے ڈیجیٹل میڈ یا پارٹنر شپ کا معاہدہ کیا“۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حالیہ سالوں میں مثبت رشتہ قائم کیا ہے جس سے ہم نہ صرف اپنے مقاصد کی تکمیل میں یکسو ہوتے ہیں بلکہ منزل کو مل کر حاصل کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل