پولیس کے سیدھی گولیاں مارنے پر عمران خان مستعفی ہوجائیں، عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو جیل میں ڈا لا جائے:رانا ثناءاللہ

پولیس کے سیدھی گولیاں مارنے پر عمران خان مستعفی ہوجائیں، عثمان بزدار اور ...
پولیس کے سیدھی گولیاں مارنے پر عمران خان مستعفی ہوجائیں، عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو جیل میں ڈا لا جائے:رانا ثناءاللہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ جب پولیس سیدھی گولیاں مارتی ہے تو یہ حکم اوپر سے ہوتاہے ، اس لئے اب وزیر اعظم عمران خان کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے ، وزیر اعلیٰ پنجا ب اور وزیر قانون راجہ بشارت کو اس وقت جیل میں ڈالا جائے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ عمران خان نے کئی بار کہاہے کہ جب پولیس سیدھی گولیاں مارتی ہے تو یہ حکم اوپر سے ہوتاہے ، اس لئے اب وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے ، وزیر اعلیٰ پنجا ب اور وزیر قانون کو اس وقت جیل میں ہونا چاہئے ، اس تبدیلی سرکار کو اپنے قول کے مطابق عمل کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اس وقت بنی گالا سے کنٹرول ہورہاہے ، کسی ایس پی کا تبادلہ بھی بنی گالا کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا ، عثمان بزدار تو غریب ایسے ہی وہاں بیٹھے ہیں ، ان کے ساتھ دو اور وزیر اعلیٰ بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت نے انتہائی غفلت کا مظاہر ہ کیاہے ، ایک 13سالہ بچی کو قتل کرکے ا س کے خلاف ایف آئی آر دیدی گئی ۔

مزید : قومی