وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروش ماں بیٹی گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروش ماں بیٹی گرفتار
وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروش ماں بیٹی گرفتار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران پشاور سے اسلام آباد ہیروئن سپلائی کرنے والی ماں بیٹی کو گرفتار کرلیا۔ ماں بیٹی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی سے 2 کلو 50 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، ملزمات تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرتی تھیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد