”جب حاملہ ہوتی ہوں تو ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی شوٹنگ شروع ہوتی ہے، فلم کا تیسرا حصہ اسی وقت بنے گا جب میرا تیسرا بچہ ہوگا“

”جب حاملہ ہوتی ہوں تو ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی شوٹنگ شروع ہوتی ہے، فلم کا ...
”جب حاملہ ہوتی ہوں تو ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی شوٹنگ شروع ہوتی ہے، فلم کا تیسرا حصہ اسی وقت بنے گا جب میرا تیسرا بچہ ہوگا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ جب وہ حاملہ ہوتی ہیں تب ہی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ فلم کی شوٹنگ کی جاتی ہے۔
فلم ساز وجاہت رﺅف کے یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا کہ وہ 2 بچوں کی ماں ہیں اور دونوں بچے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے دونوں پارٹس کے دوران پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بچے فلم فرنچائز کیلئے خوش قسمتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جوانی پھر نہیں آنی 2 کی شوٹنگ سے پہلے فلم پروڈیوسرز نے ان سے فون کرکے باقاعدہ معلومات لی تھیں اور جب وہ حاملہ ہوئیں تب ہی فلم کی شوٹنگ شروع کی گئی۔
ثروت گیلانی سے جب جوانی پھر نہیں آنی کے تیسرے پارٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ فلم بھی اسی وقت بنے گی جب وہ حاملہ ہوں گی، اس لیے فلم کا تیسرا حصہ آنے میں 2 سے 3 سال لگ سکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -