تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت کرے گی،علی امتیاز وڑائچ

تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت کرے گی،علی امتیاز وڑائچ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پراپیگنڈہ مشینوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کے سیاسی میدان میں اترے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدر قصور عظیم الدین لکھوی، جنرل سیکرٹری علی جاوید ڈوگرکی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ شہبازشریف لندن میں چھپ کر بیٹھنے کی بجائے پاکستان واپس آکر اپنی کرپشن کا حساب دیں۔ شریف خاندان نے اپنے سیاہ دورِاقتدار میں ملک و قوم کو مقروض کرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔ آئندہ بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4