گندم بحران پر حکومتی ہٹ دھرمی باعث تکلیف ہے،عظمیٰ بخاری

گندم بحران پر حکومتی ہٹ دھرمی باعث تکلیف ہے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں گندم کے جاری بحران پر حکومت کی ہٹ دھرمی اور بے شرمی تکلیف دہ بات ہے۔موجودہ حکومت ہر نااہلی اور ناکامی پر گذشتہ حکومت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ حکومت ہمارے چند سوالات کا جواب تو دے کہ کیا گذشتہ حکومت گندم کے سرپلس ذخائر چھوڑ کر نہیں گئی تھی؟کیا اس حکومت نے گندم برآمد نہیں کی؟جب مقامی سطح پر گندم کی خریداری کا وقت تھا تو اس وقت پیسے بچانے یا کسی اور وجہ سے گندم کیوں نہیں خریدی گئی؟اب چند ہفتوں میں گندم کی مقامی فصل آنے والی ہے تو ایسے میں بیرون ممالک سے گندم درآمد کرنے کی وجہ کیا ہے؟۔موجودہ حکمرانوں کے احتساب کے دن بہت جلد آنے والے ہیں اگر ان کا احتساب نہ کیا گیا تو عوام قانون کو خود ہاتھ میں لے لیں گے جو بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4