ایل ایل بی امتحانات کے لئے داخلہ فارم وفیس جمع کرانیکا شیڈول جاری
لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ I،IIاور III سالانہ اامتحان2020ء کے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاشیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ I،IIاور III سالانہ اامتحان2020ء میں شرکت کیلئے((ریگولراور لیٹ کالج امیدواروں) کے لئے سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب17سے 20مارچ ہے۔جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 24 سے26 مارچ تک فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔شیڈول ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔