تاجر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آوازاٹھائی،ملک نعیم

تاجر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آوازاٹھائی،ملک نعیم

  



لاہور (سٹی رپورٹر)صدر الخدمت گروپ بازار صداکاراں شاہ عالم مارکیٹ ملک محمد نعیم نے کہا ہے کہ تاجر کمیونٹی کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم نے ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھائی اور عملی اقدامات کریں گے، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر وں کے حقوق پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ غدار ی کے مترادف سمجھتے ہیں،ہمیشہ تاجر برادری کے حقوق کی جنگ مقدس مشن اور عبادت سمجھ کر کی جس نہ کبھی ایک قدم پیچھے ہٹے اور نہ ہٹیں گے، تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، بازار صداکاراں میں انتظامی سرکاری افسران کے ساتھ مل کر مثالی سہولیات سے آراستہ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4