اقرا عزیز کی نئی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کے 2 مختصر ٹیزر وائرل

اقرا عزیز کی نئی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کے 2 مختصر ٹیزر وائرل
 اقرا عزیز کی نئی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کے 2 مختصر ٹیزر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اقرا عزیز کی نئی آنے والی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی“ کے 2 مختصر ٹیزر وائرل ہوگئے۔”جھوٹی‘‘کو کہانی کے حوالے سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کئی لوگوں نے ڈرامے پر پاکستانی سماج کے ایک بہت بڑے مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا۔’جھوٹی‘ کے سامنے آنے والے 2 مختصر ٹیزرز کو دیکھ کر ڈرامے کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی شادی شدہ خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد اور ان واقعات میں خواتین کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ پر مبنی ہے۔ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں اقرا عزیز اور احمد علی بٹ شامل ہیں، ایک ٹیزر میں ان دونوں کی شادی کے معاملے کا منظر پیش کیا گیا ہے۔


جب کہ دوسرے مختصر ٹیزر میں صرف اقرا عزیز کو دکھایا گیا ہے جو گھر میں ایک شیشے کے سامنے ’گھریلو تشدد‘ کا ڈرامہ رچارہی ہیں۔ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شادی کے بعد اقرا عزیز اپنے دکاندار شوہر اور سسرالیوں کے خلاف گھریلو تشدد کا ڈراما رچانے کی کوشش کرتے ہوئے مکروہ انداز میں ہنستی ہیں۔

مزید :

کلچر -