اداکاروں کومنفی کردارپر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے،نیلم منیر خان

  اداکاروں کومنفی کردارپر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے،نیلم منیر خان
   اداکاروں کومنفی کردارپر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے،نیلم منیر خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نیلم منیرخان نے کہا کہ اداکاروں کو منفی کردار ادا کرتے ہوئے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل”دل موم کا دیا“ میں منفی کردار کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ فلم”چھپن چھپائی“میں کام کرتے ہوئے بہت اچھا لگا اس فلم کے ساتھ ان کی بہترین یادیں جڑی ہوئی ہیں، شادی بارے سوال پرانہوں نے کہا کہ شوبز کی مصروفیت کی وجہ سے ابھی تک انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں سوچا، انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے دوران تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا لیکن احسن خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، دوستوں بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے بہت کم دوست ہیں وہ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا پسند کرتی ہیں۔

مزید : کلچر