مہنگا آٹا فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار،سبزی منڈیوں میں بھی چھاپے

مہنگا آٹا فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار،سبزی منڈیوں میں بھی چھاپے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی گلبرگ زون کے علاقے میں گرانفروشی پر ہول سیل ڈیلر شیخ کریانہ کو موقع پر گرفتار کروایا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے منافع خوروں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔دریں اثنائاسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضر ی، سٹاک، سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 55 سے 60 روپے فی کلو ہے۔

افسران نے منڈیوں میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی میں لنک راوی سے منڈی تک تجاوزات کا خاتمہ بھی کروایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1