مینٹل ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات بہتر کرینگے،ڈاکٹراشرف

مینٹل ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات بہتر کرینگے،ڈاکٹراشرف

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ڈاکٹر محمد اشرف نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہسپتال میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کے بعد چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔ گزشتہ روز انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے بھی انہیں چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ، صدر مینٹل ہسپتال حافظ سجاد، جنرل سیکرٹری خالد مسیح سمیت رشید مغل،شاہد محمود، بابر گل، راشد محمود، لیاقت مسیح، منیر مسیح، اصغر بدر، شیر افگن، اسلم معراج، لالہ انور، شیراز بٹ، ملک عثمان مسیح، خالد مسیح اور دیگر موجود تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ اور ہسپتال کی بہتری کے لئے انتظامیہ اور پیرا میڈیکل سٹاف شانہ بشانہ کام کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1