کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)لاہور کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور کے 41کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا وعدہ پورا کیا جائے۔لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقہ میں 41سے زائد کچی آبادیاں ہیں۔

کچی آبادیاں گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔ان کچی آبادیوں میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں۔حکومت تجاوزات کے نام پر کچی آبادیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بند کرے۔کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے فوری پالیمانی کمیٹی بنائی جائے۔پارلیمانی کمیٹی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے متعلق رولز اور طریقہ کار طے کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1