حکومت عوام کو ریلیف دیتے ہوئے مہنگائی کنٹرول کرے،سرور عاصم

  حکومت عوام کو ریلیف دیتے ہوئے مہنگائی کنٹرول کرے،سرور عاصم

  



لاہور(پ ر)حکومت عوام کوریلیف دے اور مہنگائی کنٹرول کرے۔عوام کوریلیف دیے بغیراورمہنگائی کنٹرول کئے بغیرپاکستان کوریاست مدینہ بنانے کاخواب پورانہیں ہوسکتا۔اس میں شک نہیں کہ حکومت کوبہت سے مسائل اورقرضے ورثے میں ملے ہیں لیکن عوام نے مسائل حل کرنے کامینڈیٹ بھی موجودہ حکمران جماعت کودیاہے ان خیالات کااظہارہادیہ حلیمہ سنٹراردوبازارانجمن تاجران کے صدرسرورعاصم نے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آچکے ہیں،اشیائے خوردنوش کی قیمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں ۔مزیدستم یہ کہ ٹیکسوں کے بوجھ نے کاروباری طبقہ اورعوام کی کمرتوڑدی ہے۔سرورعاصم نے کہاکہ پٹرول بجلی اورگیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے جہاں عام کومتاثرکیاہے وہاں ملک کی شرح نموپربھی اثرڈالاہے۔پاکستان کوایک طرف اندرونی سطح پربھی مسائل کاسامناہے اورعالمی سطح پربھی ہماراملک بے پناہ مسائل کاشکارہے ۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1