احساس پروگرام کے تحت منصوبوں کا آغاز احسن اقدام ہے،سجاد ندیم

  احساس پروگرام کے تحت منصوبوں کا آغاز احسن اقدام ہے،سجاد ندیم

  



لاہور (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری سجاد ندیم عرف پیا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بے آسرا افراد کیلئے احساس پروگرام کے تحت شاندا منصوبوں کا آغاز انتہائی احسن اقدام ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا باضابطہ قیام شدید سردی میں ٹھٹھرتے بے سہارا افراد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

ہے، حکومت غریب عوام کی فلاح کیلئے کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہے، سال 2020 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہے، مسائل کا خاتمہ ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1