خدمت خلق اللہ پاک کی خوشنودی کا بہترین ذیعہ ہے،صباثاقب

خدمت خلق اللہ پاک کی خوشنودی کا بہترین ذیعہ ہے،صباثاقب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی سیکر ٹری جنرل صبا ثاقب نے کہا ہے کہ خدمت خلق اللہ پاک کی خوشنودی کا بہترین ذیعہ ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار اور وومن ونگ ٹرسٹ کی بہنیں ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں۔

سینکڑوں یتیم بچوں کی کفالت کی جارہی ہے غریبوں کا مفت علاج،بیٹھک سکول،ڈسپنسریاں اور ہسپتال الخدمت فاؤنڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے بڑی کامیابی سے چلا رہی ہے۔بیوہ خواتین کو فوڈ بینک کے ذریعے سستا راشن فراہم کیا جارہا ہے۔غریب اور مستحق بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں جہیز گفٹ دیئے جاتے ہیں سردیوں میں مستحق لوگوں میں ونٹر پیکج کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ جن لوگوں کے پاس سردی بچنے کیلئے لحاف تک نہیں وہ اپنے بچوں کو اس پیکج کی مدد سے سردی سے بچا سکیں۔رمضان اور عید کے موقع پر غریب اور مستحق لوگوں میں مفت راشن تقسیم کیا جاتا ہے الخدمت فاؤنڈیشن یہ تمام کام اقلیتو ں کیلئے بھی کرتی ہے ان کے مذہبی تہواروں پر ان کیلئے بھی مفت راشن کا انتظام کیا جاتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1