بچوں اور اساتذہ کے ادبی میلے آج چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں شروع 

  بچوں اور اساتذہ کے ادبی میلے آج چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور  (پ ر)بچوں کا دوروزہ سالانہ ادبی میلہ(CLF)آج اور اساتذہ کا ادبی میلہ(TLF)  23 جنوری کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں ہو گا۔بچوں کا ادبی میلہ، ادارہ ء تعلیم و آگہی(ITA) کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے جس کی بانی بیلا رضا جمیل اور شریک بانی امینہ سید ہیں۔اس ادبی میلے میں داستان گوئی سے تھیئٹر تک، پتلی تماشا، کتاب سازی کا فن، خاکوں کی مدد سے اظہار،STEM،روبوٹکس، ڈیجیٹل لرننگ، موبائل لائبریری، آرٹس اور کرافٹس، رقص، بک فیئر، کتابوں کے اجرا، سینما گھر اور موسیقی سمیت بیک وقت 16 پروگرام ہوں گے۔ فیسٹول کا آخری دن23 جنوری  ٹیچرز کے لیے وقف ہو گا۔اس تین روزہ ادبی میلے میں عارفہ سیدہ زہرہ، امجد اسلام امجد، خالد انعم، اباسین یوسف زئی،بصارت کاظم،رمانہ حسین، جگن کاظم،راحیلہ بقائی، ثروت محی الدین، سارہ احمد اورشہر زادے الماندہ جیسی ممتاز شخصیات،ادیب، شاعر، موسیقار ایک جگہ اکٹھے ہوں گے۔

ریسورس پرسنز اور ان اداروں کی خدمات کے اعتراف کے لیے جو2011 سے ان میلوں کے انعقاد میں سرگرمی سے تعاون کر رہے ہیں،ایک خصوصی سی ایل ایف ایوارڈ رکھا گیا ہے۔چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے ہالوں کے نام بھی بلھے شاہ، فیض احمد فیض، شیکسپئر، بانو قدسیہ، اشفاق احمد اورعارفہ کریم سے منسوب کئے گئے ہیں۔ صبح9 سے شام4 بجے تک مختلف سماجی پس منظر رکھنے والے ہر عمر کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے متعدد سیشنز ہوں گے۔اس دوران بچے اپنے تعلیم کے حق اور ماحولیات کی طرف توجہ دلانے کے لیے مارچ بھی کریں گے۔23 جنوری کو صبح نو سے دوپہرڈھائی بجے تک اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مختلف سیشنز ہوں گے۔