پی ایچ اے نے کنال روڈپر2 لکڑی چوررنگے ہاتھوں پکڑ لئے

  پی ایچ اے نے کنال روڈپر2 لکڑی چوررنگے ہاتھوں پکڑ لئے

  



لاہور(سٹی رپورٹر )کنال پر سرکاری لکڑی چوری کرنے والے گروہ کے دو کارندے پی ایچ اے ملازمین نے دھر لیے۔ پی ایچ اے کے ملازمین رات گئے راؤنڈ  پر تھے انہوں نے وارث علی ولد محمد ایوب اور محمد رمضان ولد اللہ دتہ نامی افراد کو کنال روڈ پر لگے درختوں کی لکڑی چوری کرتے  ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کے احکامات پر پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد نے لکڑی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی۔اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا کہ  لکڑی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پی ایچ اے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1