ایل ڈی اے کے19پلاٹ 28کروڑ سے زائد میں نیلام

  ایل ڈی اے کے19پلاٹ 28کروڑ سے زائد میں نیلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) مختلف رہائشی سکیموں میں واقع لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے19پلاٹ مجموعی طور پر 28 کروڑ 18 لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے -ان میں 11کمرشل 7رہائشی اور تعلیمی مقاصد کے لئے مختص ایک پلاٹ شامل ہے۔ ایل ڈی اے کی مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں واقع کمر شل و رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں ہو ا۔


جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ) کنور اعجاز خلیق رزاقی اورآکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون خرم یعقوب‘ اسلم لنگا‘ احمد ممتاز‘ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ معظم رشید،سبطین رضا قریشی، اکبر نکئی اور غلام خالق و دیگر نے شرکت کی۔


‘ ڈائریکٹر فنانس احمر سہیل کیفی اور دیگرمتعلقہ افسران نے کی۔