فوڈاتھاٹی کا کریک ڈاؤن، 8ہزار لٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف

  فوڈاتھاٹی کا کریک ڈاؤن، 8ہزار لٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اورملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں میں 8 ہزار 636 لیٹر سے زائددودھ ضائع کر دیا،سب سے زیادہ ملاوٹ شدہ اورناقص دودھ لاہورزون میں ضائع کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے مختلف شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندی کے دوران 1562 دودھ بردار گاڑیوں میں 2 لاکھ 80 ہزار 335 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی۔ لاہور زون میں 907، راولپنڈی 485، ملتان121 اور مظفرگڑھ زون میں 49 گا ڑ یو ں کو چیک کیا گیا ۔ لاہور زون میں دودھ لانے والی 815 گاڑیاں پاس جبکہ 92 گاڑیوں میں موجود 4399 لیٹر ناقص دودھ تلف ضائع کیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عرفان میمن کے مطابق ضائع کے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور اس میں یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اوربڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت افزاء خوراک کی فراہمی کے لئے کاوشیں جاری رہیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1