جائیداد کی ملکیت کیلئے سمارٹ کارڈ متعارف کرانیکا فیصلہ

جائیداد کی ملکیت کیلئے سمارٹ کارڈ متعارف کرانیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیراحمد سید نے بتایا ہے کہعمارتی نقشوں کی منظوری آسان بنانے کے لئے موبائل ایپ تیار کر لی گئی جو جلد ہی گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہو گی۔شہری نقشوں کی منظوری کی درخواست ایل ڈی اے کے رجسٹرڈ آرکیٹیکٹس یا ٹاؤن پلانر ز کے ذریعے جمع کروا سکیں گے جن کی سفارش پر48گھنٹے میں نقشہ منظور کر کے جاری کر دیاجائے گا۔ عمارتی نقشے کی منظوری کے مراحل19سے کم کر کے صرف9کئے جا رہے ہیں۔وہ ملاقات کے لئے آنے والے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل فارینہ مظہر کو ورلڈ بینک کے ایز آف ڈوئنگ بزنس پروگرام کے حوالے سے ایل ڈی اے میں کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کثیرالمنزلہ عمارتوں کے نقشے کم سے کم وقت میں منظور کرنے کے لئے واسا،ٹیپا،لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے کاؤنٹرایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا کے تعاون سے جائیدادوں کی ملکیت کے بارے میں پراپرٹی اونر شپ سمارٹ کارڈ کا اجراء مارچ تک کر دیاجائے گا جس کے بعد شہری اس کارڈ کے ذریعے اپنی جائیداد فروخت کر سکیں گے۔ ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہاؤسنگ اعجازخلیق رزاقی، ڈائریکٹر کمپیوٹر سروسز عبد الباسط قمر،ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن کامران پرویز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے