زرعی ملک میں آٹا بحران حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،عابد صدیقی

    زرعی ملک میں آٹا بحران حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ زرعی ملک میں آٹا بحران حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پوری قوم نے نااہل حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے یہان سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے ملک کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔آٹے سمیت خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔

موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم برسائے ہیں۔ مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش نہ ہوئی تو عوام حکومت کو زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ جو حکومت ڈلیور نہ کر پائے، اسے ٹیکس یا بل نہیں دینا چاہیے۔ آج ان کی حکومت ڈلیور نہیں کر پا رہی تو کیا اس حکومت کو ٹیکس دیا جانا جائز ہے؟

مزید : میٹروپولیٹن 1