لکڑی سلیپر گودام میں آتشزدگی سے دفتری ریکارڈ محفوظ رہا،ترجمان ریلوے
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان ریلوے کی ترجمان نے وزیرآباد میں ہری پوربندلکڑی سلیپر گودام میں لگنے والی آگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں پاکستان آرمی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بروقت باہمی آپریشن سے ریلوے کا زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ یہ گودام 134 ایکٹر پر مشتمل ہے اور آگ سے ایک ایکٹر متاثر ہوا ہے۔جلنے والا کنڈم مال تھا تمام دفتری ریکارڈ، کارآمد مال اور تیل کا سٹاک مکمل طور پر محفوظ ہے۔قائم مقام چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز دوست علی لغاری اور چیف انجینئراوپن لائن شارخ افشار خبر سنتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔
اور آگ بجھنے تک آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ اس سلسلے میں ریلوے پولیس کے ڈی آئی جی آپریشن اظہر رشید خان نے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے