کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہیں،انصرمجید

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہیں،انصرمجید

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ایل او سی پر بھارتی مظالم کو ختم کرکے رہیں گے۔نہتے شہریوں پر حملہ کرکے بھارت نے اپنے آپ پر طاقتور نہیں بلکہ بزدل کی مہر لگوا لی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ پاک فوج بھارت کی جانب سے ہرقسم کی جارحیت پر مذموم عزائم کو مٹی میں ملا دے گی۔اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی مبصر مشن کی واپسی کیلئے دباؤ کا مطالبہ کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان عالمی برادری کو ہر فورم پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں مطلع کرچکے ہیں۔

پاکستان کو بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ نہ رْکنے پر خاموشی توڑنا ہوگی۔انصرمجیدخان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر نریندرمودی کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔انتہاپسند سوچ اور ظلم کی انتہا نے نریندر مودی کو تاریخ نے ہٹلر سے بڑا جابربنادیا۔آج پوری دنیا میں نریندرمودی کو دہشتگرد وزیراعظم کے نام سے پکارا جا رہاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1