آٹے،گندم کے بعد چینی بحران کیلئے تیاررہیں،پرویز ملک

  آٹے،گندم کے بعد چینی بحران کیلئے تیاررہیں،پرویز ملک

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ آٹے اور گندم کے بحران کے بعد اب چینی کے بحران کے لئے تیار رہے،ملک میں جاری گندم کے بحران کے باوجود گندم بیرون ملک فروخت کرنا حیران کن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میں کارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں اقتدار کے دوران سی پیک اور دیگر میگا پراجیکٹس کے ذریعے ملکی اثاثوں میں اضافہ کیا جبکہ موجودہ ٹولے نے 16 ماہ کے دوران ان اثاثوں کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1