عوامی انقلاب نوجوان لائیں گے،ووٹ کی طاقت شعور سے ابھرے گی، فائق شاہ

  عوامی انقلاب نوجوان لائیں گے،ووٹ کی طاقت شعور سے ابھرے گی، فائق شاہ

  



لاہور (پ ر) امن ترقی پارٹی کے سربراہ اور چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ اور عوامی رائے مقدس قومی امانت ہے جسے سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور غریب عوام کو آٹا دال کے پیچھے لگا کر ذاتی جائیدادیں اور دولت بنا رہے ہیں حالانکہ بنیادی ضروریات عوام کا حق ہے ان خیالات کا اظہار محمد فائق شاہ نے امن ترقی پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مرکزی رہنماؤں محمد اویس خان،فاضل شاکر،منصور چوھان، ارسلان شاہ،طلحہ احمد چھٹہ،میر ولی شاہ،اشتیاق الٰہی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اتہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جہالت،بے شعوری،اور ناانصافی کا بیج بو کر ایوانوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1