قانون ناموس رسالتؐ میں قد غن کے بھیانک نتا ئج سامنے آئیں گے،علماء

قانون ناموس رسالتؐ میں قد غن کے بھیانک نتا ئج سامنے آئیں گے،علماء

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاؤن شپ لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامعہ صدیقیہ فاروقیہ لا ہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے نائب امیرپیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوئی،کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، خطیب جامع مسجد ہذا مولانا عزیز اللہ، مولانا محمداسلم ندیم، مولانا حبیب الرحمن، مولانا کاشف بلال، مولانا مہتاب، امیر یونٹ پیر محمدآصف، قاری عبدالستارابراہیمی، مولانا محمد طیب لا ہو ر ی، معروف نعت خواں مولانا ابوبکر حسانی، ھافظ مدثر ا سا مہ اور متعدددیگر رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے شرکت وخطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں قدغن لگانے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام مکاتب فکر ایک پیج پر جمع ہیں۔

نبی کی عزت و ناموس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔مولانا اللہ وسایا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل در آمد نہ کرانا قادیانیوں کے ساتھ دوستی کے مترادف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1