اقبال زو ن میں جلد پی ٹی آئی کی تنظیم سازی شروع کرینگے،راناجاوید

  اقبال زو ن میں جلد پی ٹی آئی کی تنظیم سازی شروع کرینگے،راناجاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر ملک اسدعلی کھوکھر کے کوآرڈی نیٹر تحصیل رائیونڈ فیض الحسن فیضی جٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صوبائی رہنماء تحریک انصاف رانا جاوید عمر کو صدر اقبال زون لاہور نامزد ہونے پر مبارکبادپیش کی،تحصیل کوآرڈی نیٹر فیضی جٹ نے کوآرڈی نیٹر یوسی رائیونڈ273 افتخارالحسن راجہ،کوآرڈی نیٹر یوسی رائیونڈ خورد272 ذوالفقار علی بھٹی اور کارکنان رانا سفارش علی،جاوید مسعود،ملک محمد اکرم،محمد اسحاق، ڈاکٹر شرافت علی،داؤدپرویز،وجاہت مون اور دیگر کے ساتھ نامزد صدر کو پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر صدر اقبال زون رانا جاوید عمر نے کہا کہ حلقہ بھر میں تنظیم سازی کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے،جس کے دوران تحریک انصاف کے بانی نظریاتی کارکنوں کو عہدوں کی نامزدگی میں ترجیح دی جائے گی۔دریں اثناء کوآرڈی نیٹر صوبائی وزیرفیضی جٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول میں جونیئر سپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دلوادی، یوسی 272 نیاز میراں کالونی کا دورہ کیا اور سیوریج مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔