تحریک انصافکی حکومت آٹا بحران فوری ختم کرے،بیلم حسنین

  تحریک انصافکی حکومت آٹا بحران فوری ختم کرے،بیلم حسنین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ آٹا کا بحران پہلی مرتبہ سخت ترین ہوا ہے مگر اس کے ذمہ دار حکومتی وزراء ہیں۔ حکومت سے یہ بحران قابو نہیں ہو رہا کیونکہ حکومت ناتجربہ کار لوگوں کی ہے، ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے پاس آٹا موجود ہے مگر پیسکو کے پاس بھی گندم کی مقدار بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر رحم کرے۔

، آٹا نہ صرف غریب کی ضرورت ہے بلکہ امیر کی ضرورت بھی ہے حکومت فوری طور پر آٹا بحران ختم کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1