ڈاکوؤں کی دو لڑکیوں سے بد اخلاقی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

  ڈاکوؤں کی دو لڑکیوں سے بد اخلاقی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد 2 نو عمر بہنوں کوبد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس اہم معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟

مزید : میٹروپولیٹن 1