طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے
لاہور (جنرل رپورٹر)سکلز گرلز کالج غازی روڈمین فیروزپور روڈ نزد پنجاب بنک کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستانؒ اور ایکسلینس سکول سسٹم‘کمبوہ کالونی‘چوہن کے وفد نے ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔
دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ کینئرڈ ہائی سکول برائے طالبات‘ ایمپریس روڈ‘لاہور‘ستار سکول سسٹم‘ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ چوبرجی‘لاہور‘گورنمنٹ پبلک ماڈل ہائی سکول‘ نین سکھ‘فیروزوالہ اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نین سکھ‘فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد628تھی۔