سکول آفشوئفات میں سپیشل اولمپکس کے بچوں کو تعاون فراہم کرنے کیلئے ڈرامہ

  سکول آفشوئفات میں سپیشل اولمپکس کے بچوں کو تعاون فراہم کرنے کیلئے ڈرامہ

  



لاہور(پ ر) انٹرنیشل سکول آف شوئفات میں ڈرامے رومیو جولیٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی سی ایس کے طلبا نے بہترین ڈرامہ پیش کیا ڈرامے میں میڈیا،کارپوریٹ اور ڈرامہ انڈسٹری سے مختلف شخصیات نے شرکت کی ڈرامے کا مقصد سپیشل اولمپکس کے بچوں کو تعاون فراہم کرنا تھا تاکہ وہ بھی کامیابی کی دوڑ میں شریک ہو سکیں ڈائریکٹر سکول میڈم مارگو عزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان کے سپیشل اولمپکس کے بچوں کو تعاون فراہم کرنے کا وسیلہ بنے ہیں۔ ڈرامے میں جبران بشیر، ایوب غوری، شفاعت رسول ہاشمی، امبرین گُل، میجر اورنگزیب و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی

مزید : میٹروپولیٹن 1