واپڈا ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کریں گے،شعیب تقی

  واپڈا ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کریں گے،شعیب تقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) قومی ادارہ واٹر اینڈپاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سستی بجلی اور پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کیلئے نئے واٹر ڈیم بھاشا، مہمند اور ہائیڈل پاور سٹیشن کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے میں کوشاں ہے،واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی جانب سے پیش کردہ کارکنوں کے جائز مسائل حل کر دے گی یہ اعلان بریگیڈیئر(ر) شعیب تقی جنرل مینجرانسانی وسائل واپڈا،محمد اکرام خان ممبر فنانس واپڈا نے واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بزرگ مزدور راہنماء جنرل سیکرٹری خو ر شید احمد نے واپڈا اتھارٹی سے پْرزور مطالبہ کیا کہ یونین ہذا کے کارکنوں کے مسائل جلد حل کر ے۔ حاجی ہمایوں خان (تربیلا)، سید شرف (وارسک)، خادم حسین(منگلا)، سبطین عبدالقیوم، عبدالقیوم (بھاشا ڈیم)،ناصر علی (سکردو) دریا خان (سندھ)، نوشیر خان مرکزی نائب صدر اور دیگر یونین نمائندگان نے بھی خطاب کیا -