اہلسنت کے نوجوان اپنے بزرگوں کے کردار سے آگاہی حاصل کریں،ابوالخیر زبیر

اہلسنت کے نوجوان اپنے بزرگوں کے کردار سے آگاہی حاصل کریں،ابوالخیر زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) ملی یکجہتی کونسل اورجمعیت علماء پاکستان کے صدرشیخ الحدیث ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیرنے جامعہ صفۃالاسلامیہ سوئے آصل فیروز پور روڈ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل سنّت کے نوجوانوں اور مدارس کے طلباء کو امام شاہ احمد نورانی اورمجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی سمیت اپنے بزرگوں کے کردار سے باخبر ہونا چاہیے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں نوجوانوں ہی نے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰؐ میں ہر اول دستے کا کردارا داد کرکے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وہ ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے انہوں نے کہا کہ آج پھر وطن عزیز میں طرح طرح کے فتنے سراُٹھا رہے ہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کا اخلاق تباہ کیا جارہا ہے اس وقت نوجوانوں کی اسلامی خطوط پر تربیت وطن عزیز میں رسول اللہ ﷺکے نظام اور ملک کی سلامتی کے لئے ازحد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان دو قومی نظریے سے دور اور حصول پاکستان کے مقاصد سے بے خبر ہیں فتنہ قادیانیت دیمک کی طرح ملک کو نقصان پہچانے کے درپے ہے۔ حکمرانوں نے اقتدار کے نشے میں وطن عزیز کو کھوکھلا کررہے ہیں ان کی بے حسی نے ملک کو نظریاتی جغرافیائی، اندرونی اور بیرونی محاذ پر مسلسل ناکامیامیوں کا شکار کیا۔ ایسے میں آج کے نوجوانوں کو رسول اللہ ﷺ کے دور کے نوجوانوں کو رول ماڈل بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ قائدین نے نوجوان نسل کے کردار واخلاق کو صحیح کرنے کے لئے اپنا کردار ادا نہ کیا تو تاریخ ہمیں ہرگز معاف نہیں کرے گی۔اخیالات کا اظہار انہوں نے کیا۔