صوبے میں آٹے کا بحران نہیں،اپوزیشن ڈرامے کر رہی ہے،اعجاز چودھری

  صوبے میں آٹے کا بحران نہیں،اپوزیشن ڈرامے کر رہی ہے،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن ڈرامے بازی کررہی ہے،صوبے میں آٹے کا بحران نہیں ہے۔ کئی دہائیوں سے غریب عوام کا خون چوسنے والی ن لیگ قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ وزیراعظم خان کی ہدایت پر کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لندن میں موجھیں مارنے والے شہبازشریف غریبوں کے کتنے ہمدردی سب جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں اور عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک کو مشکل حالات سے نکلا ہے انشاء اللہ اب غریب عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

شہبازشریف بیرون ملک بھڑکیں مارنے اور مگر مچھ کے آنسو بہانے کی بجائے وطن واپس کر مقدمات کا سامنا کریں۔ اس موقع پر عامر گجر،علی امتیاز وڑائچ، ادریس چیمہ، چوہدری شاہنواز، امجد لطیف بٹ سمیت دیگر عہدیداران وکارکنان موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1