قماربازی میں مصروف3 ملزمان گرفتار
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ سر بند کی حدود میں قماربازی کی محفل کو الٹتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبد السلام خالد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ سربند کی حدود میں چند افراد قماربازی میں مصروف ہیں، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 3 ملزمان اسد ولد ابراہیم،خورشید ولد عمر شریف،امجد علی ولد امیر اللہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ دوسری کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے منشیات سمگلر ورحمین ولد چاپیر گل سکنہ باڑہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی،تما م گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی