بنوں،گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جاری

  بنوں،گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جاری

  



بنوں ( بیورورپورٹ) بنوں میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے سٹی اتحاد نے گیس دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاسم خان سابقہ ناطم اسماعیل خان ودیگر نے کہا کہ گیس کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گیس حکام نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ٹی بی ایس لگا گر گیس کا مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن معاملہ جوں کا توں ہے دوسری جانب گیس آفس میں مخصوص ٹولہ قابض ہے جو کہ کم گیس پریشر اور گیس لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار ہے اس موقع پر گیس آفیسر کاشف نے کہا کہ بنوں میں نہیں بلکہ ڈی آئی خان،کرک میں گیس کی بندش ہو رہی ہیں گیس اوپر سے نہیں ہماری مجبوری ہے ہم گیس کجہاں سے دیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔اس موقع پر پولیس لائن کے ساتھ ٹی بی ایس کا وال بھی چالو کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر