ایک اور مسلح راہزن گینگ گرفتار مسروقہ رقم، موبائل فون اور اسلحہ برآمد

    ایک اور مسلح راہزن گینگ گرفتار مسروقہ رقم، موبائل فون اور اسلحہ برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور امن و امان کے قیام کی خاطر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ پشتخرہ پولیس نے ایک اور راہزن،ڈکیت گینگ کا سراغ لگا کر سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقہ سے ہے،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز،نقدی وغیرہ چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے جن کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون، رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جن میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی خالد نعیم ولد نعیم خان سکنہ اکیڈمی ٹاؤن نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ گندھارا انسٹیٹوٹ نزد ٹیوب ویل کنال روڈ پر 2نامعلوم ملزمان نے اس سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے واردات میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر دوملزمان سمیع اللہ ولد نور خان اور عمر ولد ارشاد ساکنان تہکال بالا کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون، نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے مزید شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر