اقدام قتل میں مطلوب ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

    اقدام قتل میں مطلوب ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اقدام قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا،تھانہ خزانہ پولیس نے اپنی چچی پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ فائر پستول بھی برآمد کر لیا،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلوں وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیاہے ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ(س) زوجہ ایاز خان سکنہ شیرو جھنگی نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران اس کے دیور کے بیٹے طاہر ولد ظاہر نے فائرنگ کی جس کی فائرنگ سے وہ لگ کر شدید زخمی ہوئی، مدعیہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ خان نے دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے جس کے دوران ملزم کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران ملزم طاہر ولد ظاہر سکنہ شیرو جھنگی کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی چچی پر گھریلوں وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ فائر اسلحہ پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر