پی ٹی آئی نے عوام کے مسائل کے حل کی بجائے اس میں اضافہ کیا، شیراعظم وزیر

پی ٹی آئی نے عوام کے مسائل کے حل کی بجائے اس میں اضافہ کیا، شیراعظم وزیر

  



بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے غریب عوام کیلئے کمر تڑ مہنگائی کی وجہ سے روخ اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ ان کو رلاؤں گا میں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ کس کو رلائیگا آج معلوم ہوگیا کہ انہوں نے عوام کو رلانے کا اعلان کیا تھا آج لوگ محنت مزدوروی کیلئے جانے کے بجائے دن بھر ٹرکوں سے آٹا لینے کیلئے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں آٹا غائب ہے،گیس غائب ہے،بجلی غائب ہے اوپر سے مہنگائی نے بھی غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے اور ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خود کشیوں کا سوچ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو آتے کیلئے قطاروں میں کھڑا کردیا ہے تحریک انصاف نے عوام سے مہنگائی،بیروزگاری،بجلی لوڈ شیڈنگ،گیس لوڈ شیڈنگ اور بد امنی ختم کرنے کے نعرے پر ووٹ لئے تھے لیکن آج سب کچھ تحریک انصاف کے نعرے کے خلاف جارہا ہے سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیڈھ سال میں ہی عوام کو خون کے آنسو رلادیا ہے سب کو چور کہہ رہے ہیں لیکن کسی پر بھی ڈیڈھ سالوں میں کرپشن یا چوری ثابت نہیں کی عمران خان کی کرپشن دھلائی میشن پارٹی میں جو بھی شامل ہوتا ہے وہ پاک ہوجاتا ہے اور ان کا کوئی احتساب نہیں ہوتا باقی تمام مخالفین کو کرپشن کے بے بنیدا مقادامت میں تنگ کرنا عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈیٖڈھ سال میں تحریک انصاف کے نام سے بھی نفرت ہوگئی ہے اور یہ سال تبدیلی کا سال ہے تحریک انصاف حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر