قمر خیل،بمباری سے متاثرہ خاندانوں کو امداد نہ دینے پر ڈی سی خیبر کے قابل ضمانت وارنٹ

قمر خیل،بمباری سے متاثرہ خاندانوں کو امداد نہ دینے پر ڈی سی خیبر کے قابل ...

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے عدالتی احکامات کے باوجود ضلع خیبرکے علاقہ قمرخیل میں بمباری سے متاثرہ خاندانوں کو تاحال مالی امداد نہ دینے پرڈی سی خیبرکے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ہیں فاضل چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ کی سربراہی میں بنچ نے ضلع خیبرکے علاقہ قمرخیل کے رہائشی شیدزادہ کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ پشاورہائی کورٹ نے قمرخیل میں سرجیکل سٹرائیک سے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کے احکامات جاری کئے تھے لیکن ان پرتاحال عملدرآمد نہیں ہوسکاہے اس موقع پرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 82افراد کاکیس پراسس میں ہے جس پرچیف جسٹس نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ 2017ء کاکیس ہے ابھی تک کیاکررہے تھے جبکہ پانچ مئی2019ء کوشکاذنوٹس بھی جاری کیاگیالیکن اس پربھی جواب داخل نہیں کیاگیاعدالت نے اس موقع پرڈی سی خیبرکے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر