صوابی، اصلاحی جرگہ کا تمباکو کی قیمت خرید مقرر کرنے اور بجلی رائلٹی کا مطالبہ

صوابی، اصلاحی جرگہ کا تمباکو کی قیمت خرید مقرر کرنے اور بجلی رائلٹی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ)اصلاحی جر گہ ضلع صوابی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے کاسٹ آف پروڈکشن کے تناسب سے تمباکو کی قیمت مقرر کرنے اور خیبر پختونخوا کو بجلی رائلٹی کا مناسب حق دینے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں اصلاحی جر گہ صوابی کا خصوصی اجلاس صدر اسد علی خان کی صدارت میں ہوا جس میں ڈی سی صوابی شاہد محمود، ڈی پی او عمران شاہد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، علاقہ ایس ایچ اوز اور جرگہ کے تمام ممبران اور ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صدر اسد علی خان نے اس موقع پر شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے جرگہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی یو سی ڈاگئی کے معززین نے اپنے علاقے کے مسائل اور راضی ناموں کے بارے میں تفصیلی طور پر جرگہ کو آگاہ کیاجنرل سیکرٹری اصلاحی جر گہ فیض الحیات نے جرگہ کی کارکر دگی اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی اس موقع پر منظور کر دہ قراردادوں میں کہا گیا کہ تمباکو ضلع صوابی میں وافر مقدار میں پیدا ہو تا ہے اور یہ کاشتکاروں کا واحد ذریعہ آمدن ہے جب کہ حکومت پاکستان سالانہ اربوں روپے ٹیکس تمباکو کے مد میں وصول کر رہی ہے جرگہ نے مطالبہ کیا کہ تمباکو کے ریٹس مہنگائی کے تناسب سے مقرر کئے جائیں اور ماضی میں کاشتکاران تمباکو کا جو استحصال ہوا تھا اس کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر کاشتکاران بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا بجلی رائلٹی کا مناسب حق دیا جائے اور اس حوالے سے صوبے کے محرومیوں کا ازالہ کیا جائے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔