ہزارہ ڈویژن میں آٹے کا کوئی بحران نہیں،سید ظہیر الاسلام

  ہزارہ ڈویژن میں آٹے کا کوئی بحران نہیں،سید ظہیر الاسلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر ہزارہ ڈیژن سید ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈیژن میں آٹے کا کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ آٹا ڈیلر اپنا منا فع کم کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں اور مصنوعی گرانی سے گریز کریں۔ہزارہ کے تما م اضلاع میں آٹا ٹر کو ں کے ذریعے ہر گز فروخت نہ کیا جائے تما م اضلاع میں تاجرتنظیموں کے تعاون سے آٹے کی فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں۔جہاں پر آٹے کا 20کلو کا بیگ 808روپے میں فرو خت کیا جائے گا۔ انتظامی افسران آٹا ڈیلروں کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کریں لیکن ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری بر داشت نہیں کی جائے گی۔ یہ ہدایات انہوں نے پیر کے روز کمشنر آفس ایبٹ آباد میں ہزارہ کے تما م اضلا ع میں آٹا بحران کے حوالے سے منعقدہ خصو صی اجلاس کے دوران جاری کی۔اس موقع پر ایم این اے علی خان جدون، ایم این اے پرنس نواز آف الائی ہزراہ کے تما م اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،فوڈ کنٹرولرز، تاجر تنظیموں کے رہنماء اور آٹاڈیلر موجود تھے۔اجلاس میں ہزارہ کے تما م اضلاع میں آٹے کی دستیابی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے اس موقع پر تاجروں کی شکلایات پر محکمہ خوارک اور فلور ملز مالکان کی طرف سے سرکاری آٹے کی فروخت کے لئے قایم کی گئی فئیرپرائس شاپس ختم کر کے تاجرتنظیوں کی مشاورت سے فئیر پرائس شاپس بنا نے کی ہدایا ت جاری کیں۔جہاں سے لوگوں کو 20کلو آٹے کا تھیلا 808روپے میں فروخت کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تاجر آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں اور اپنا منا فع کم کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منا فع خوری بر داشت نہیں کی جائے گی انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامی افسران آٹا ڈیلروں کو تنگ نہیں کر یں گئے۔