صوابی میں ٹرانسپورٹرز کا ٹرانسپورٹ ٹیکسز کیخلاف مظاہرہ

صوابی میں ٹرانسپورٹرز کا ٹرانسپورٹ ٹیکسز کیخلاف مظاہرہ

  



صوابی(بیورورپورٹ)ٹی ایم اے تحصیل رزڑکی جانب سے ٹرانسپورٹ ٹیکسز میں سو فیصد اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے ٹی ایم اے رزڑ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے مردان صوابی روڈ کو بند رکھااس موقع پر ٹرانسپورٹروں کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے کے مجاز ٹھیکہ دار نے فلائنگ کوچ گاڑیوں سے ٹی ایم اے شیڈول کے مطابق چالیس روپے ٹیکس وصول کر رہا تھا بعد ازاں اسے بڑھا کر پچاس روپے کر دیا اور اب مذکورہ ٹھیکہ دار سو روپے ٹیکس دینے کا کہہ رہے ہیں اسی طرح دیگر گاڑیوں کے ٹیکسز میں بھی سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر جمعرات تک ٹیکسز میں ہونے والے اضافے کو واپس نہ لیا گیا تو مجبوراً ٹرانسپورٹرز اس ناجائز اضافے کے خلاف احتجاج اور روڈ بلاک پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری ٹی ایم اے اور دیگر حکام پر ہو گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر