عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس فورسز کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او صوابی

  عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس فورسز کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او صوابی

  



صوابی(بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے واضح کر دیا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس فورسز کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس لائن شاہ منصور میں پولیس دربار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی بنارس خان،ایس پی پی ٹی ایس نیاز محمد خان موجود تھے۔، دربار میں ایس ڈی پی او ز ہیڈ کوارٹرز حاجی سیف علی،سجاد حسین،افتخار علی،جانزادہ خان،ظریف خان،پے آفسر حسین حبیب،ہیڈ کلرک گوہر خان،او ایس آئی وصی اللہ کے علاوہ ایس ایچ اوز، پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او صوابی نے جوانوں اور پولیس اہلکاروں سے مسائل کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فی الفور حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پولیس کا ہر جوان عوام کا خادم اور محافظ ہے۔ اس لئے ہر ایک پولیس افسر پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور ہر موقع پر عوام کو جائز قانونی مدد فراہم کریں۔اس موقع پر موصوف نے مزید کہا کہ ہر ایک پولیس افسر اور اہلکار میرے لئے اور قانون میں ایک برابر ہے۔ اگر کسی بھی پولیس افسر کو کوئی جائز مسئلہ ہو تو وہ بغیر کسی دبا یا سفارش ڈائیریکٹ میرے دفتر آکر یا فون پر مجھے آگاہ کریں۔ پولیس افسران کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی پی او صوابی نے پولیس افسران کو منشیات فروشی،جرائم پیشہ عناصر اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔جبکہ ڈی پی او صوابی نے پولیس افسران کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پولیس ڈسپلن پر من وعن عمل کرنا ہر ایک پولیس اہلکار پر لازمی ہے۔قانون کا احترام ہر ایک پر لازم ہے۔ سینئر پولیس افسران کی عزت اور احترام کے ساتھ ساتھ ہر ایک جوان پولیس اہلکارپر بزرگ پولیس اہلکاروں اور لیڈی پولیس اہلکاروں کی عزت اور احترام بھی لازمی ہے۔اسکے بعد ڈی پی او صوابی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسران،انسپکٹر سید جمیل خان،انسپکٹر جواد خان،سب انسپکٹر فاروق خان،سب انسپکٹر شہزاد خان اور ہیڈ کنسٹبل وزیر خان کو توصیفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات سے نوازے گئے،

مزید : پشاورصفحہ آخر