سرائے نورنگ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی 2 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  سرائے نورنگ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی 2 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)گمبیلا پولیس کوٹ کشمیر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم ہیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا‘تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گمبیلا سب انسپکٹر عرفان خان کی قیادت میں پولیس نے کوٹ کشمیر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپے مارے جس میں ملزمان نعمت اللہ اور قدرت اللہ سکنان کوٹ کشمیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد رپیٹر بارہ بور اور دو عدد پستول 30 بور جبکہ مختلف بور کے دو درجن سے زاہد کارتوس برآمد کرکے گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ گمبیلا میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔