اے سی محمد اکرام کا واڑی فلور ملز کا دور ہ آٹے کا معیار اور قیمت کا تفصیلی جائزہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی محمد اسلام نے واڑی فلور ملز کا دورہ کیا جہاں پر آٹے کا معیار،مقدار اور قیمت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فلور ملز مالک سے گندم کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلور ملز انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ آٹا سرکاری نرخنامے پر فروخت کرنے کویقینی بنائیں اور عوام کو ریلیف دیں۔