صوابی میں ٹریفک حادثہ،2 افرادجاں بحق،2 زخمی
صوابی(بیورورپورٹ) گدون ٹوپی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عثمان غنی، جہانگیر ساکنان اورنگ آباد گوہاٹی زخمی ہو گئے بعد ازاں جہانگیر زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ پولیس نے پک اپ ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ گدون ٹوپی روڈ پر موٹر کار کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد نوید سکنہ ٹوپی جاں بحق جب کہ ان کا ساتھی محمد عامر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موٹر کار ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے