ٹانک،جنوبی وزیر ستان کے متاثرین میں 106 سے زائد چیک تقسیم
ٹانک (نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں اپریشنوں سے متاثرہ گھروں کے مالکان میں 106 سے زائد چیک تقسیم کردئے گئے،ضلعی انتظامیہ متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن کو شش جاری رکھے گی اسسٹنٹ کمشنر لدھا۔تفصیلا ت کے مطابق بروز سوموار پولیٹیکل ریسٹ ہاوس میں آپریشن کے دوران قبائلیوں کے مکانات کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کیلئے چیکوں کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور شیرانی نے متاثرہ افراد میں چار چار لاکھ روپے کے 106 سے زائدامداد ی چیک تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لدھا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی متاثرہ شخص کو حکومت کی جانب سے امدادی چیک سے محروم نہیں رکھا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ حکومت قبائلیوں کے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور انکو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے تاکہ اپریشن زدہ جنوبی وزیرستان کو ملک کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کی صف میں لاکھڑا کیا جاسکے۔